Journal // Featured

غزل

· 1 min read

زخم جتنے ملے خامشی سے سہہ جاؤں گا

ریت کی طرح بکھروں گا اور ڈھے جاؤں گا

کون پوچھے گا مجھ کو شبِ ہجر میں

اشک بن کر اندھیروں میں ہی بہہ جاؤں گا

کوئی آواز دینے نہ آئے گا اب

حرفِ بے معنی بن کر زباں پہ رہ جاؤں گا

کس سے مانگوں وفا، کون ہمدم بنے

اپنا نوحہ سرِ انجمن کہہ جاؤں گا

اب بھلا کس سے امید رکھوں جنید

میں اکیلا تھا، تنہا ہی اب رہ جاؤں گا